حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری رانا شہزاد حسین، ضلعی نائب صدور مہر فخر عباس رجبانہ، حاجی قیصر عباس دراج اور طارق عباس خان بلوچ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید اسد عباس حسنی سمیت مختلف تحصیلوں کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران ضلع اور تحصیل کی سطح پر تنظیمی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں جبکہ ضلع بھر کی تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
شرکاء نے تنظیمی امور کی فعالیت میں مزید اضافے، تنظیمی استحکام اور ضلع بھر میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔ اس موقع پر آئندہ کی تنظیمی حکمتِ عملی اور مختلف امور سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے گئے۔










آپ کا تبصرہ